حیدرآباد۔20۔فروری(اعتماد نیوز)آج راجیہ سبھا میں مختلف قومی سطح کے
پارٹیوں کی جانب سے اس بل کی مذمت کی گئی۔ چنانچہ سماج وادی پارٹی ‘بجو
جنتا دل ‘سی پی ایم ‘ترنمول کانگریس ‘جنتا دل یونائیٹڈ‘اور انا ڈی ایم کے
جیسی بڑی پارٹیوں نے اس
بل کی مذمت کی۔اور تلنگانہ بل کو جمہوریت کے مغائر
قرار دیا۔اس سے قبل اسپیکر کے ویل کے پاس ریاست سے تعلق رکھنے والے راجیہ
سبھا رکن کے وی پی رام چندر راؤ احتجاج کرتے ہوئے بیہوش ہوگئے۔ اجلاس میں
ڈی ایم کے اور جے ڈی یو نے اجلاس کو بر خواست کر دیا۔